18 جون 2012 - 19:30

امريکا نے پر امن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي کے حصول کے ايران کے حق کو بالآخر تسليم کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مذاکرات کے ذريعے ايٹمي مسئلے کے جامع حل کے تئيں پابند ہےـ

ابنا: امريکي صدر باراک اوباما اور ان کے روسي ہم منصب ولادمير پوتين نے ميکسکو کے لاس کابوس شہر ميں اجلاس کے بعد ايک مشترکہ بيان ميں يہ بات کہي ہےـ اٹھارہ جون کو جاري ہونے والے اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ ہمارا مشترکہ موقف باہمي روابط کي بنياد پر مذاکرات کے ذريعے مسئلے کا تصفيہ کرنا ہے اور گروپ پانچ جمع ايک کے ذريعے ايران سے جاري مذاکرات منجملہ ماسکو اجلاس سے ہماري تعميري توقعات وابستہ ہيں ـ اوباما اور پوتين نے کہا ہے کہ وہ گروپ پانچ جمع ايک کے توسط سے ايران کے ساتھ تعميري تعاون کے لئے کوشاں ہيں ـ

دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کا مشترکہ ہدف قدم بقدم آگے بڑھنے کي تجويز کے تحت ايران کے ايٹمي مسئلے کو حل کرنا ہےـ اوباما نے کہا ہے کہ ايران کے ايٹمي مسئلے کے حل کے لئے ابھي کسي وقت اور جگہ کا تعين نہيں  کيا جا سکتاـ يہ بيان ماسکو ميں ايران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات کے پہلے سيشن کے بعد جاري ہوا ہے.......

/169